18 جولائی 2026 - 14:17
مآخذ: ابنا
ایرانی قوم اپنے وحشی دشمنوں کو سخت پچھتاوا دلانے کے لیے پُرعزم ہے

ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں کے بعد ایرانی عوام پہلے سے زیادہ متحد اور پُرعزم ہو گئے ہیں۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں کے بعد ایرانی عوام پہلے سے زیادہ متحد اور پُرعزم ہو گئے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر ہرمزگان میں امریکی حملوں میں جان بحق ہونے والے آٹھ افراد کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ امریکہ نے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا اور عام شہریوں کو قتل کیا۔ بقائی کے مطابق ان حملوں میں چار مرد، چار خواتین اور دو معذور بھائی بھی جان سے گئے، جسے انہوں نے جنگی جرم قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی عوام اس مبینہ جارحیت کے بعد پہلے سے زیادہ متحد ہیں اور اپنے بقول ملک کے خلاف ہونے والی اس کارروائی پر اپنے دشمنوں کو سخت پچھتاوا دلانے کے لیے پُرعزم ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha